اسلام آباد: توشہ خانہ کے انضباط مینجمنٹ کا بل 2023 سینیٹ نے منظورکرلیا۔
وزیر مملکت شہادت اعوان کی جانب ےس ایوان میں پیش کیے گئے توشہ خانہ بل کے مطابق اب تحائف توشہ خانے میں جمع نہ کرانے پر پانچ گنا جرمانہ ہوگا۔
بل کے مطابق مسلح افواج اور عدلیہ کو بھی تحائف جمع کرانے ہوں گے، تحائف جمع نہ کروانے والے شخص کو سزا ہوگی۔
بل کے مطابق خلاف ورزی کرنے پر تحفے کی مالیت کے 5 گنا برابر جرمانہ ہوگا جبکہ توشہ خانہ قواعد کی خلاف ورزی میں معاونت پر بھی سزا ہوگی۔
بی پی ایس ایک تابی پی ایس چار کے نقد تحفہ لینے والے ملازمین ان قواعد سے مستثنیٰ ہوں گے۔
بل کے مطابق تحفہ مقررہ وقت اورطریقہ کارکےتحت جمع کرانا ہوگا۔وفاقی حکومت اس قانون کی منظوری کے بعد قواعد بنا سکے گی۔