پشاور: پولیس کو مطلوب سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ پہنچ گئے۔سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے جدہ پہنچنے کے بعد فیس بک پر فوٹو شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ پہنچ گیا ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اللہ پاک ملک میں سیاسی و معاشی استحکام اور امن قائم کرے۔
واضح رہے کہ پولیس نے 21جولائی کو شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپا مارا تھا، تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے خلاف پرتشدد مظاہرے اور توڑپھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمات درج ہیں اور وہ پولیس کو مطلوب تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ شوکت یوسفزئی پر پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہونے کے لیے بھی دباؤ تھا تاہم وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پرانے ساتھی ہیں اور جب انہوں نے 1996ء میں پارٹی شروع کی تو شوکت یوسفزئی شروع سے ہی پی ٹی آئی کے ساتھ شامل ہوگئے تھے۔