یکم اگست2022 کو لسبیلہ کے مقام پر پاک فوج کی جانب سے مشکل میں پھنسے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا۔اس ریسکیو مشن کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کر رہے تھے۔موسم کی خرابی کے پیش نظر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔اس المناک حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، پائلٹ میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ اور نائیک مدثر فیاض شہید ہوگئے۔بریگیڈیر امجد حنیف میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پا چکے تھے۔اس دردناک حادثے نے ہر آنکھ اشک بار کر دی جب کہ ملک کی فضا کئی دن تک سوگوار رہی۔کور کمانڈر لیفیننٹ جنرل سرفراز علی شہید انتہائی پروفیشل آفیسر تھے، جو پاک فوج میں اہم ترین عہدوں پر تعینات رہے۔نومبر 2020 میں انہیں تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور دسمبر 2020 میں انہیں کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا۔
بے شک پاک فوج ملک اور قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔