پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا، فائل فوٹو
پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا، فائل فوٹو

کوئٹہ، پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے 35 اضلاع میں آج سے سات روزہ پولیو مہم شروع کی گئی۔

کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ اس دوران نواحی علاقے کلی شاہ عالم زرغون آباد میں نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی کی بھاری نفری اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

انسداد پولیو ٹیم پر حملے کے بعد شہر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سیکیورٹی سخت کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

بلوچستان بھر میں 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم آج سے شروع کی گئی ہے۔