کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ48400پوائنٹس کی نئی سطح عبور کر گئی تھی مگر 195پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ48200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 27ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ62.46فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز او بروکریج ہاو¿سز ٹیلی کام ،ریفائنری ،توانائی ،آئل اینڈ گیس اور بینکنگ سیکٹر میں سرگرم رہے جس کی وجہ سے انڈیکس 48442پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا تاہم بعض اسٹاکٹس میں منافع کی خاطر پرافٹ ٹیکنگ کے عنصر نے 48400اور48300پوائنٹس کی دو بالائی حدیں گرادیں۔اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں195.91پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 48034.60پوائنٹس سے بڑھ کر48230.51پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 63.34پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17196.56پوائنٹس سے بڑھ کر17259.90پوائنٹس ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو15ارب روپے مالیت کے 55کروڑ69لاکھ30ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو17ارب روپے مالیت کے 49کروڑ18لاکھ74ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
دریں اثناء انٹر بینک میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں1.90روپے کے اضافے سے ڈالر کی قدر286.70روپے سے بڑھ کر288.60روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر291روپے پر برقرارر ہی۔
علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجودپاکستان کی سونے کے بھاو¿ گھٹ نہ سکے بلکہ صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بدستور برقرار رہی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ایک تولہ سونے کی قیمت2لاکھ22ہزار200روپے پر مستحکم رہی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ90ہزار501روپے پر برقرا ررہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں9ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1950ڈالر ہو گیا۔