دہشتگردی کا جواب کھبی دہشتگردی سے نہیں دینگے،مولانا فضل الرحمٰن

پشاور: سربراہ جعمیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن کہنا ہے کہ ، دہشتگردی کا جواب کھبی دہشتگردی سے نہیں دیں گے،جنہوں نے خودکش دھماکا کیا ہے انہوں ذمہ داری بھی قبول کی ہے، حملہ آواروں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا خلاف شریعت ہے۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہمولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہماری جاری سیاسی جدوجہد کے دوران بہت سی آزمائشیں آئیں، لیکن اب بھی حالیہ دھماکے میں زخمی ساتھیوں کے حوصلے بلند ہیں، میں ان کی تسلی کے لئے آیا تھا لیکن وی مجھے تسلیاں دے رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جنہوں نے خودکش دھماکا کیا ہے انہوں ذمہ داری بھی قبول کی ہے، باجوڑ میں خودکش حملہ کرنے والوں کو بتادینا چاہتا ہوں کہ ان کی جماعت، علماء کرام کی جماعت ہے۔ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا خلاف شریعت ہے، ہم دہشتگردی کا جواب کھبی دہشتگردی سے نہیں دیں گے، ہم نے پہلے بھی برادشت کیا ہے آگے بھی برداشت کریں گے۔

عام انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کے لئے بروقت اسمبلی چھوڑ رہے ہیں، کوشش ہوگی کہ الیکشن وقت پر ہوجائیں۔