جنوبی کوریا میں چاقو کے حملے اور گاڑی کی ٹکر سے 14 افراد زخمی

سیئول: جنوبی کوریا کے سب وے اسٹیشن کے قریب ایک شخص 14 افراد کو چھرا مار کر زخمی کردیا جہاں دو ہفتے قبل اسی طرح کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ سیئول سے 20 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک سب وے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مقامی نیوز ایجنسی نے مزید بتایا کہ 20 سالہ حملہ آور نے پہلے گاڑی ٹکر سے لوگوں کو نقصان پہنچایا پھر ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں موجود لوگوں پر چاقو کے وار کرتا چلا گیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست حملہ آور نے گاڑی کی ٹکر سے 5 افراد جبکہ چاقو کے وار سے 9 لوگوں کو زخمی کیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ زخمی ہونے والوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔