لاہور(اُمت نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے عمران خان کی گرفتاری اور الیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ” ووٹ کو نوٹ کی طاقت سے بچانے کیلئے سخت اقدامات کرنے چاہیں۔”
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت نے کہا کہ سیاست جماعتوں میں الیکشن کو لے کر مختلف بیانات سامنے آرہے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ مل بیٹھنا چاہیے، الیکشن انعقاد کیلئے عوامی مفادات پر فیصلے کرنے چاہیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کونوٹ کی طاقت سے بچاے کیلئے سخت اقدامات کرنے چاہیں،عوام کی طاقت ہی اصل حکمرانی ہونی چاہیے،ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا الیکشن ہو جو تمام سیاسی جماعتوں کو قبول ہو۔
خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی فیصلے کے بعدان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کر لیا گیاہے۔