کراچی : صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے پراظہارافسوس کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پرگہرے دکھ کا اظہارکیا،صدرمملکت نے جاں بحق افراد کے ورثاء سے اظہارتعزیت اورجاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے صبرجمیل اورزخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی.
سابق صدرآصف علی زرداری نے سرہاری میں ریل حادثے پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ حادثے میں زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرے،نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندے حادثے کے متاثرین کی مدد کریں،انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہاراورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،چیئرمین پیپلزپارٹی،وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے متعلقہ حکام کو ہزارہ ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کی ہدایت کی،بلاول بھٹو نے ٹرین حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے سندھ حکومت کو ٹرین حادثے کے زخمیوں کے فوری علاج معالجے کی بھی ہدایت کی،
علاوہ ازیں گورنرسندھ،ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرخالد مقبول،مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے ہزارہ ایکسپریس حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار اور حادثے میں زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے،انکا کہنا تھا کہ ٹرین حادثات کے بڑھتے واقعات قابل تشویش ہیں اور حکام اسکی اعلیٰ سطح پر انکوائری کروائیں۔