ریلوے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، فائل فوٹو
ریلوے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، فائل فوٹو

ہزارہ ایکسپریس حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہوگئی،100 زائد زخمی

نوابشاہ : کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس نوابشاہ کے قریب الٹ گئی، بوگیاں پٹڑی سے اتر نے کے نتیجے میں جاں مسافروں کی تعداد 37 ہوگئی اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہزارہ ایکسپریس سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ ڈی ایس ریلوے محمود الرحمٰن نے بتایا ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹری سے اتریں، حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے ۔ مسافروں نے بتایا ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے اور حادثہ اس قدر اچانک ہوا کہ سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔

کمشنر نوابشاہ عباس بلوچ نے بتایا جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہے۔ حادثہ کے بعد نوابشاہ اور سانگھڑ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ متاثرہ ٹرین کے ڈرائیور راشد منہاس نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ٹریک بالکل ٹھیک تھا اور ٹرین 50 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارپر تھی، 19بوگیاں تھیں جس میں سے 10 الٹ گئیں، حادثہ دوپہر ایک بج کر 15منٹ پر پیش آیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔