چیئرمین دعا فائونڈیشن کاکارونجھر میں مزید زرعی فارم قائم کرنے کا اعلان

دعا فاؤنڈیشن کے تحت تھرپارکر کے علاقے کارونجھر میں مزید زرعی فارم قائم کیے جائیں گے_

فاؤنڈیشن کے تحت اس علاقے میں گزشتہ سات برس سے زیر زمین پانی سے منافہ بخش فصلیں حاصل کی جا رہی ہیں_ دعا فاؤنڈیشن کے چیئرمین عامر خان نے وفد کے ہمراہ کارونجھر کے دورے میں صحافیوں کو بتایا گیا کارونجھر کی زمین بہت زرخیز ہے، تاہم پانی کی قلت کے باعث یہاں صرف بارانی مہینوں میں کاشتکاری ہوتی ہے_

 

دعا فاونڈیشن نے 2016 میں اس علاقے کی زمینوں کو سرسبز بنانے کے منصوبے کا آغاز کیا تھا، ساتھ ہی مقامی باشندوں کو زراعت کی تربیت اور بیج فراہم کیے_

اللہ تعالی کی رحمت سے زیر زمین پانی سے یہاں سرسوں، مرچ، کپاس اور دوسری فصلیں کامیابی سے کاشت کی گئیں_ جو ہاری زمینیں بنجر ہونے کے باعث مالی مشکلات سے دوچار تھے نہ صرف ان کو روزگار ملا بلکہ علاقے میں بھی اس حوالے سے تحریک پیدا ہوئی_

 

عامر خان اور دعا فاؤنڈیشن کے عہدے داروں ذبیح اللہ اور عدنان رشید بھی اس موقع پر موجود تھے_ ان کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے تھر پارکر اور سندھ بھر میں 60 سے زیادہ ایگرو فارم قائم کیے جا چکے ہیں جن سے سیکڑوں ایکڑ زمینیں سر سبز و شاداب ہو چکی ہیں_

ان ایگرو فارمز کی آمدنی سے غریب ہاری مالی طور پر خود مختار اور ان کا معیار زندگی بلند ہوا ہے_