فوج نےافریقی ملک نائیجرمیں فضائی حدود بند کردیں

نائجر (اُمت نیوز) بیرونی فوجی مداخلت کے خدشے کے پیشِ نظر افریقی ملک نائیجر میںفضائی حدود بند کر دی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق نائیجر فوج نے مغربی افریقی ممالک کے صدر محمد بازوم کی بحالی کے لیے دی جانے والی ڈیڈلائن کو مسترد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ نائیجر فوج نے گزشتہ ماہ صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹا تھا ، منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے صدارتی گارڈز کے کمانڈر جنرل عبد الرحمان چیانی المعروف جنرل عمر چیانی نے خود کو سربراہ مملکت قرار دے دیا تھا۔
جنرل عبد الرحمان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال اور بیڈ گورننس کے باعث حکومت کا تختہ الٹنے کا فیصلہ کیا۔
معزول صدر بازوم 2021 میں نائیجر کے پہلے جمہوری سربراہ منتخب ہوئے تھے ، نائیجر نے 1960 میں فرانسیسی نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی حاصل کی تھی۔