کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز مند ی کی لپیٹ میں آ گئی،کے ایس ای100انڈیکس48500پوائنٹس سے گھٹ کر48300پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے32ارب روپے سے زاید ڈوب گئے جبکہ63.55فیصدحصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 199.47پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 48585.72پوائنٹس سے گھٹ کر48386.25پوائنٹس ہو گیا اسی طرح122.69پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17370.14پوائنٹس سے کم ہو کر17247.45پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32317.47پوائنٹس سے کم ہو کر32216.92پوائنٹس پر آگیا۔
کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 32ارب37کروڑ38لاکھ11ہزار77روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 72کھرب 90ارب28کروڑ20لاکھ4ہزار300روپے سے گھٹ کر72کھرب57ارب90کروڑ81لاکھ93ہزار223روپے رہ گیا۔مارکیٹ میں پیر کو14ارب روپے مالیت کے 38کروڑ18لاکھ 55ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو12ارب روپے مالیت کے 33کروڑ11لاکھ32ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔گزشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 354کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے104کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،225میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دریں اثناپیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر46پیسے بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 3روپے بڑھ گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں گزشتہ روزڈالر کی قدر46پیسہ اضافے سے 287.43روپے کی سطح پر آ گئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3روپے کا اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت فروخت292روپے کی سطح سے بڑھ کر295روپے پر پہنچ گئی۔علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی فی اونس قیمت2ڈالرز کمی سے1940ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے سبب مقامی سطح پر سونے کی قیمت1100روپے کی کمی ہوئی اور فی تولہ سونے 2لاکھ21ہزار700روپے اوردس گرام سونے کی قیمت943روپے کی کمی سے 1لاکھ90ہزار72روپے رہی ۔