فائل فوٹو
فائل فوٹو

نا اہلی فیصلہ مسترد، عدالت میں چیلنج کرینگے، تحریک انصاف

اسلام آباد: تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نا اہل قرار دینے کاالیکشن کمیشن کافیصلہ مستردکردیا۔ترجمان پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن پراپنے ردعمل میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرینگے،الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن سیاست میں غیرفطری و غیرقانونی مداخلت کا شاخسانہ ہے، الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف اور چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق تعصّب پوشیدہ نہیں۔ترجمان کے مطابق مائنس ون فارمولے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش عوام بھی مسترد کرتے ہیں، سپریم جوڈیشل کونسل چیف الیکشن کمشنر کےخلاف زیر التواء ریفرنس کی سماعت کرے۔

قبل ازیں تحریک انصاف نے کورکمیٹی اجلاس کااعلامیہ جاری کیا۔اعلامیہ کے مطابق کورکمیٹی کی قراردادکے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کامنصب تاحیات بانی چیئرمین کے پاس رہیگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سے بھجوائی جانیوالی ہدایات کی روشنی میں یوم آزادی بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔کورکمیٹی اجلاس میں انتخابات کو التواء کا شکار کرنے کی ہر کوشش کی بھرپور قانونی و سیاسی مزاحمت پراتفاق کیاگیا۔

کور کمیٹی نے تحریک انصاف کو ”بلّے“ کے انتخابی نشان سے محروم کرنے کی ہر کوشش کی بھی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا۔ ادھرشاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی چیئرمین ہیں اور رہیں گے، جیل میں وکلا کے ذریعے چیئرمین سے رابطہ ہو گا تو رہنمائی لیتے رہیں گے، تمام اداروں سے درخواست ہے ملک کا سوچیں۔ بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف واپس آئے گی آپ کےلئے خدا حافظ، فی امان اللّٰہ۔ کس اپوزیشن نے کام نہیں کرنے دیا؟ وہی جس کی نمائندگی آپ کا اپنا راجہ ریاض کر رہا ہے؟ ۔