امریکا میں انتقال سے قبل 10 سالہ بچی کی شادی

امریکا (اُمت نیوز) شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ بچی کے والدین نے کینسر سے مرنے سے چند دن قبل اپنی بیٹی کی ’شادی‘ کا خواب پورا کرلیا۔
نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایما ایڈورڈز اور اس کے بوائے فرینڈ ڈینیئل مارشل کرسٹوفر کے ساتھ 29 جون کو شادی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں دونوں ایک بندھن میں بندھ گئے۔
ایما کی شادی 12 دن پہلے کی گئی، جب یہ انکشاف ہوا کہ وہ لیوکیمیا میں مبتلا ہے۔ بچی کو اپریل 2022 میں ایکیوٹ لیمفوبلاسٹک لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی تھی۔
شدید لمفوبلاسٹک لیوکیمیا کینسر کی ایک قسم ہے، جو خون اور ہڈیوں کو متاثر کرتی ہے، جس میں بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور ایما بھی اس بیماری کا شکار ہوئی تھی۔
بچی کے والدین کو یہ امید تھی کہ کی بیٹی کو کینسر سے نجات مل جائے گی لیکن ان کو جون میں معلوم ہوا کہ یہ ایک لاعلاج مرض ہے، وہ صرف چند دنوں کی ہی مہمان ہے۔
اس کے بعد جوڑے کی ماؤں نے دونوں کی شادی کرانے کے بارے میں سوچا اور انہوں انے ایک فرضی تقریب کا اہتمام کیا، شادی کی پوری تیاری صرف دو دن کی قلیل مدت میں کی گئی۔ جس کے لیے لوگوں نے دل کھول کر عطیہ بھی دیا۔
بچی کی والدہ نے بتایا کہ ایما جب وہ گر گئی تھی، تو اسے اسپتال لیکر گئے اور ڈاکٹروں کو اس کی ٹانگ کی ہڈیوں میں کینسر کی تشخیص کی تھی، جس نے پہلے ہڈیوں میں سوراخ کر کے اسے کمزور کر دیا تھا۔