جشن آزادی، یو اے ای قونصل جنرل کا پاکستان سے محبت کا منفرد انداز

کراچی (اُمت نیوز)یواے ای قونصلیٹ کراچی میں جشن آزادی کی تین روزہ تقریبات میں پاکستانی ثقافت کے تمام رنگ بکھیر دیئے،متحدہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان سے محبت کا منفرد انداز اپنایا۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کی تقریبات میں بخیت عتیق الرومیتی کی پاکستان سے محبت قوت گویائی اور سماعت سے محروم خصوصی بچوں کے ہمراہ قومی ترانہ پیش کرتے ہوئے ملی نغموں پر والہانہ جھومتے رہے جبکہ معصوم بچوں نے تمام صوبوں کی ثقافت کے ذریعے قوم کو اتحاد ایمان تنظیم اور یقین محکم کا پیغام دیا۔ پاک یو اے ای دوستی کی عظیم مثال پیش کرتے ہوئے یو اے ای قونصلیٹ اور ویزا سینٹر کو پاکستانی پرچموں، غباروں اور برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا گیا، قونصل جنرل نے تقریبات میں شریک بچوں، سفارتکاروں اور شہریوں میں چوڑیاں، پاکستانی پرچم، بیجز اور اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کیں۔