فائل فوٹو
فائل فوٹو

پرویزالٰہی اڈیالہ جیل سے رہا ہو تے ہی دوبارہ گرفتار

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے رہاہوتے ہی نیب راولپنڈی نے گرفتا رکرلیا ۔

دوسری جانب ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات نے محفوظ  فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا،عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو کل متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا،نیب ٹیم پرویز الٰہی کو لیکر لاہور کیلیے روانہ ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر اب سے کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا جبکہ جیل حکام نے رہائی کی تصدیق بھی کر دی ہے تاہم جیسے ہی وہ جیل کے دروازے سے باہر آئے ، وہاں موجود نیب راولپنڈی کے اہلکاروں نے انہیں حراست میں لے لیا ۔

نیب ذرائع کا کہناہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو ممکنہ طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو(نیب )کی جانب سے سے چوہدری پرویز الٰہی پر 23ارب کے ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے،گرفتاری سیکریٹری سہیل اصغر اعوان اور دیگر 2افسروں کے شواہد پر عمل میں لائی گئی ہے۔