الیکشن کمیشن نے میڈیا پر انتخابات پولز سروے کرانے پر پابندی لگادی

اسلام آباد(اُمت نیوز)الیکشن کمیشن نے میڈیا پر قبل اور بعداز انتخابات پولز سروے کرانے پر پابندی لگادی۔
میڈیا پر الیکشن سے پہلے اور بعد میں انتخابات پولز سروے کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی،
الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا آؤٹ لیٹس کے آفیشل ڈیجیٹل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا انفلوانسرز پر ووٹ ڈالنے سے متعلق رائے کی تشہیر پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔