ڈالر کی قیمت بڑھنے سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں،
ڈالر کی قیمت بڑھنے سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں،

نگراں وزیراعظم ڈالرکو مزید بڑھنے سےروکیں گے ،ملک بوستان

کراچی: صدر فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک محمدبوستان نے کہا ہے کہ اگر ڈالر کے قدم نہ روکے گئے تو پھر روپے کی بے قدری مزید ہوگی اورڈالربے لگام ہوجائے گا۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ملک بوستان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ اور انکی متوقع کابینہ ڈالر کے قدم بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کریں گے اور ملکی معاشی استحکام کیلئے اپنامضبوط کردار ادا کریں گے اور پاکستان کو مہنگائی سے نجات دلانے میں تمام سیاستدان نگراں حکومت کا ساتھ دیں گے۔

ملک بوستان نے کہا ہے کہ چھوٹے صوبے سے وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے ۔ ملک محمدبوستان نے کہا کہ پاکستان کے یوم آزادی پر پوری قوم یکجا ہوکر پاکستان کے مضبوط مستقبل کیلئے دعا گو تھی اسی طرح ہمیں موجودہ حالات میں بھی مردانہ وار مقابلہ کرنا ہوگا اورپاکستان کے مستقبل کو روشن بنانے اورمعاشی مضبوطی کیلئے کام کرنا چاہیئے۔