اسلام آباد(اُمت نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کردیا گیا ہے، اور ڈیزل کے نرخ بڑھنے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے کرایوں میں اضافے پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔
گزشتہ روز نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا، اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 17 روپے اضافے کے بعد 290 روپے 45 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 20 روپے اضافے کے بعد 293 روپے 40 پیسے ہوگئی۔
دوسری جانب ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کے بعد اب ٹرین کے کرایوں میں بھی اضافے کا امکان ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے کرایوں میں اضافے پر ورکنگ شروع کردی ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ٹرین کے کرائے بڑھانے پڑیں گے، اور ایک دو روزمیں کرایوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے