ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی، فائل فوٹو

رانی پور، ملازمہ فاطمہ کی پوسٹ مارٹم کے بعد ابتدائی رپورٹ جاری

خیر پور: رانی پور میں گھریلو تشدد سے جاں بحق ہونیوالی کمسن ملازمہ  فاطمہ کی پوسٹ مارٹم کے بعد ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  رپورٹ میں کہا گیاہے کہ فاطمہ کا جسم گلنے کے مرحلے میں داخل ہو چکا تھا،فاطمہ کا چہرہ ایک طرف سے نیلا اور دوسری جانب سےہرا ہو چکا تھا،فاطمہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ مقتولہ کی آنکھ ، کمر، پیشانی، پاؤں، گھٹنے اور ہاتھ پر تشدد کے نشانات تھے،کچھ اجز کو مائیکرو بیالوجی کیلئے بھیجا گیا ہے۔