اسلام آباد: نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے نگراں وفاقی وزیرقانون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ حکومت صدر کے دفتر میں جا کر ان کا ریکارڈ قبضے میں نہیں لے سکتے اور ہم قطعاً ایسی کوئی حرکت نہیں کریں گے۔ان کے مطابق صدر مملکت کا پورا احترام ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ ’صدرمملکت اگر دفتر میں آ جائیں تو پھر ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکتی ہے۔ انھیں یہ قانونی تحفظ حاصل ہے۔
نگراں وزیرقانون سے جب اس سوال پر تبصرہ کرنے کا کہا گیا تو انھوں نے بتایا کہ وزیراطلاعات نے جو کہا ہے انھیں اس سے اتفاق ہے۔