بلوں پر دستخط کا تنازع ، صدر علوی نے اپنے سیکریٹری کو ہٹا دیا

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا بلوں کے تنازع پر پہلا ایکشن سامنے آ گیا،انہوں نے اپنے سیکریٹری وقار احمد کوعہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی۔

ایوان صدر کی جانب سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر کو سیکریٹری وقار احمد کی مزید خدمات درکار نہیں، ان کی خدمات فوری طورپر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔

یادرہے کہ صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کے اسٹاف نے ان  کی کمانڈ اور خواہشات کو مجروح کیا ہے ۔خط میں  پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کی گریڈ 22 کی افسر مس حمیرا احمد کو صدر مملکت کی سیکریٹری تعینات کیے جانے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے ۔