انتخابات کی تاریخ کا میں اعلان کروں تو وہ غیر قانونی ہوگا، فائل فوٹو
انتخابات کی تاریخ کا میں اعلان کروں تو وہ غیر قانونی ہوگا، فائل فوٹو

سانحہ جڑانوالہ، ظالموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، نگراں وزیر اعظم

جڑانوالہ:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ ہمارے معاشرے میں موجود ایک مرض کی نشاندہی کرتا ہے، ہر شہری کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جڑانوالہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پہلا وار گھر کے نظام انصاف پر کرتا ہے، انتہا پسندی کا کسی مذہب سے تعلق نہیں۔ عوام ریاست کو ظالم کے ساتھ نہیں، مظلوم کے ساتھ پائیں گے۔ کوئی بھی معاشرہ صرف عدل و انصاف سے ہی قائم رہ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ پر بہت دکھی ہوں۔ انتہا پسندی کا کسی مذہب، زبان یا علاقے سے تعلق نہیں، اپنے لوگوں کو تحفظ دیں گے اور ظالموں  کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ یقین دلاتا ہوں ہمارے الفاظ سے زیادہ آپ کو عمل نظر آئے گا۔ اقلیتوں کے تحفظ کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، دشمن کان کھول کر سن لے ہم سازشوں کو بخوبی سمجھتے ہیں۔