نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کل کراچی پہنچیں گے

کراچی: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکل ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے۔

نگراں وزیراعظم مزار قائد پر حاضری دیں گے اور گورنر ہاؤس میں اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم کا حلف لینے کے بعد یہ کراچی کا پہلا دورہ ہوگا۔