اگرلوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے، فائل فوٹو
اگرلوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے، فائل فوٹو

بل آج تک سیکریٹری آفس کو موصول ہی نہیں ہوئے،صدرکے سیکرٹری وقار احمد

پرنسپل سیکریٹری وقار احمد نے خط میں کہا کہ میڈیا اور عوام کو جاری کئے گئے بیان سے تاثر ملا کہ پرنسپل سیکریٹری بلوں کے حوالے سے بے ضابطگی کے ذمہ دار ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ صدر مملکت سے درخواست ہے کہ ایف آئی اے سے انکوائری کرائیں تاکہ ذمہ دار کا تعین ہوسکے۔

وقار احمد نے خط میں کہا کہ آپ دونوں بلوں سے متعلق حقائق سے آگاہ ہیں، حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی تاخیر یا صدر کے احکامات کو نظر انداز کرنے میں میرا کوئی کردار نہیں، میں اس پر حلفیا بینا دینے کو تیار ہوں۔

پرنسپل سیکریٹری نے خط میں لکھا کہ آپ سے درخواست ہے میری خدمات اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کرنے کے احکامات واپس لئے جائیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ صدر نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر کوئی تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا، حقائق منظر عام پر لانے کیلئے صدر پاکستان کو خط لکھا ہے، صدر نے دونوں بلوں کی نہ توثیق کی نہ بلز کو واپس بھجوانے کا تحریری حکم دیا۔