کراچی : تحریک انصاف کے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہرکو گرفتارکرلیا گیا،تحریک انصاف کے رہنما اورقومی اسمبلی کے سابق رکن فہیم خان نے تصدیق کی ہے کہ راجہ اظہرکو صدر سے اتوار اورپیرکی شب گرفتار کیا گیا،نامعلوم افراد انہیں اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئے،کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ راجہ اظہرکو ضلع جنوبی پولیس نے گرفتار نہیں کیا،اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں.
سابق ایم پی اے راجہ اظہر کی گرفتاری پراظہارافسوس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں فہیم خان،خرم شیرزمان،ایڈووکیٹ رحمان مہیسرکا کہنا ہے کہ راجہ اظہرکے گھر 3 دن سے مسلسل پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے تھے،گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پرراجہ اظہرکو منتقل کیا گیا،پی ٹی آئی کراچی صدرخرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی غیرآئینی گرفتاریوں سے جمہوریت کو کمزورکیا جارہا ہے،راجہ اظہرکو پولیس نے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،ترجمان تحریک انصاف کراچی کا کہنا ہے کہ راجا اظہرکو تھانہ صدر ایس ایچ او نے ہوٹل سے گرفتارکیا۔