لاہور(اُمت نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی جاری توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست پر سماعت میں ہوئی۔
بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست پر جسٹس وحید خان نے سماعت کی، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا اور چئیر مین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو 20 جون کا حکم نامہ چیلنج کیا ہے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے درخواست چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے فل بنچ کے روبرو لگانے کی سفارش کردی۔
جسٹس محمد وحید خان نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کیس میں اپنی کارروائی جاری رکھے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے کے فیصلے تک الیکشن کمیشن توہین عدالت کیس کا حتمی فیصلہ نہیں کرے گا۔
عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، اور ریمارکس دیئے کہ دو ملزمان میں سے ایک کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، شریک ملزم کی معذرت قبول کرکے معافی دے رہے ہیں۔
عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو امتیازی سلوک واضح نظر آرہا ہے۔
Tags الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا