لاڑکانہ: گورنر سندھ نے لاڑکانہ یونیورسٹی کے بل پر دستخط کردیئے، جس کے بعد یونیورسٹی کیمپس، قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس، زیڈ اے بھٹو ایگریکلچر کالج اور بینظیر بھٹو لاء کالج یونیورسٹی میں تبدیل ہوگئے، سمری 7 اگست کو گورنر کو بھجوائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پرو وائس چانسلر پروفیسر اظہر شاہ کو لاڑکانہ یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کئے جانے کا امکان روشن ہوگیا۔رابطے پر ان کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات اب اپنے ہی شہر میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos