جے آئی ٹی کے پہنچنے کے بعد جیل کے باہر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ فائل فوٹو
جے آئی ٹی کے پہنچنے کے بعد جیل کے باہر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ فائل فوٹو

9 مئی واقعات ، جے آئی ٹی کی اٹک جیل میں عمران خان سے تفتیش

اٹک: 9 مئی واقعات پر تحقیقات کے لیے قائم خصوصی جے آئی ٹی ٹیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے تفتیش کے لیے اٹک جیل پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق 5 رکنی جے آئی ٹی ٹیم لاہور سے ڈی آئی جی عمران کشور کی قیادت میں اٹک جیل پہنچی جس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کی۔

عمران خان سے 9 مئی واقعات کے درج مقدمات پر سوالات پوچھے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی پر جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے کی رپورٹ بھی درج ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے پہنچنے کے بعد جیل کے باہر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جیل میں تفتیش کے لئے انسداد دہشت گردی عدالت سےاجازت لی تھی۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس سے قبل لاہور میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔