ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے، دیگر زخمیوں کے جسم کے مختلف حصوں پر معمولی نوعیت کے زخم ہیں، فائل فوٹو
ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے، دیگر زخمیوں کے جسم کے مختلف حصوں پر معمولی نوعیت کے زخم ہیں، فائل فوٹو

لسبیلہ چوک کے قریب سیوریج لائن میں دھماکا،8 افراد زخمی

کراچی کے علاقے لسبیلہ چوک کے قریب سیوریج لائن کے دھماکے سے8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق لسبیلہ چوک کے قریب نعمان مسجد کے سامنے زیر زمین سیوریج لائن میں نماز جمعہ کے بعد زوردار دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں لگ بھگ 100 گز تک کی دکانیں اور ایک پکوان ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا۔ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق اس واقعہ کے 8 زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سربراہ ٹراما سینٹر ڈاکٹر صابر میمن کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر زخمیوں کے جسم کے مختلف حصوں پر معمولی نوعیت کے زخم ہیں۔ زخمیوں کی عمریں 24 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔