خیبرپختونخوا (اُمت نیوز)خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں، جس کے لئے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔
پولنگ اسٹیشن پر تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں لیکن باڑہ میں اب تک ایک ووٹ بھی کاسٹ نہ ہوسکا۔
کسان اور یوتھ کونسلرکی نشست پر 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، جسٓ میں 26 سو سے زیادہ ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں جس کے لیے 65 ویلج اور نیبرہوڈ کونسل کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی اس دوران 102مردوں، 89 خواتین اور65 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
انتخابات میں 3لاکھ 85ہزار 835ووٹر حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے اور 159 پولنگ اسٹیشنزحساس ترین قرار دیا ہے جہاں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔