جلالپور (اُمت نیوز)بورے والا میں دریائے ستلج میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، جلالپور پیروالہ میں حفاظتی بند ٹوٹٹنے سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔
زمین کے کٹاؤ کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، سڑکیں پانی میں بہہ گئیں ہیں۔سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے متعدد آبادیوں کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
سیلاب کے باعث مکان گرگئے جبکہ سامان، جانور پانی میں بہہ گئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں ہیں۔
جلالپور پیروالہ میں دریائے ستلج پر پانی میں مسلسل اضافہ بستی نون والہ کا عوامی حفاظتی بند ٹوٹٹنے سے سیلابی پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔
سیلابی پانی کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیرآب آ گئیں اورعلاقہ مکین امداد کے منتظرہیں۔