سرکاری افسران کیلئے فری یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُمت نیوز)مہنگی بجلی اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف عوامی احتجاج رنگ لانے لگا، وفاقی حکومت نے واپڈا کے گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلیے فری یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پاور کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کو آئندہ اجلاس میں سمری بھیجی جائے گی جس میں فری یونٹ ختم کرکے انہیں تنخواہ میں کچھ اضافی رقم فراہم کی جائے گی،علاوہ ازیں چوری کی مد میں لائن لاسز 201 ملین روپے تک پہنچ چکا ہے اس کے لیے قانون بنانے کے لیے حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔
وزارت پاور کے مطابق کوئٹہ کے 29 ہزار ٹیوب ویل بل نہیں دیتے جبکہ پاکستان کے 3 کروڑ 50 لاکھ صارفین 40 لاکھ ایئر کنڈیشنر استعمال کرتے ہیں، ایسے علاقے ہیں جہاں لوگوں نے بل کی ادائیگی نہ کرنے کی قسم کھائی ہے،وزارت کے مطابق حکومت کی رٹ کا مسئلہ ہے، ہمارے کچھ سٹاف کے لوگ بھی ملوث ہیں، شمسی توانائی ٹیلی میٹرنگ ختم کرنا پڑے گی۔