چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا، فائل فوٹو
چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا، فائل فوٹو

عمران خان کی اپیل پر سماعت، راہول گاندھی کیس کا حوالہ

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے وکیل  امجد پرویز نے راہول گاندھی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ راہول گاندھی کیس میں پرائیویٹ کمپلینٹ کیس میں 2سال کی قید تھی۔

راہول گاندھی نے سزا معطلی کی درخواست دائر کی جو خارج کردی گئی،عدالت نے فیصلہ دیا کہ سزا معطل کرنا کوئی ہارڈ اینڈ فاسٹ رول نہیں،استدعا ہے کہ عدالت درخواست میں ریاست کو نوٹس جاری کرے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت جاری ہے، چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کررہاہے۔

دوران سماعت بیرسٹرعلی طفر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کی استدعا کی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آج سزا معطلی کی درخواست پر بھی فیصلہ ہو جائے گا،اللہ خیر کرےگا۔