حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو اے ٹی سی کراچی میں پیش کیا گیا اور حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

دوران سماعت دونوں جانب سے وکلا نے دلائل دیے جن کی روشنی میں عدالت نے حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کیلیے پولیس کی استدعا مسترد کر دی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔