فائل فوٹو
فائل فوٹو

’راکھی نہیں فاطمہ بولو‘

ممبئی، بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت(اسلامی نام فاطمہ)عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے بھارت واپس پہنچ گئیں۔

وطن واپسی پر ائرپورٹ پرمداحوں نے پھولوں کے ہاروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ائیرپورٹ سے باہرنکلتے ہی منتظرکھڑے کئی صحافیوں نے جب اداکارہ کو راکھی ساونت کے نام سے مخاطب کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ، ’راکھی نہیں، فاطمہ بولو‘۔

جس کے بعد وہاں کھڑے تمام رپورٹرز نے انہیں فاطمہ کہنا شروع کر دیا۔اسی دوران ایک آدمی نے ان کے گلے میں ہار ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ پیچھے ہٹ گئیں اور اس شخص کے ہاتھ سے ہار لے لیا۔

اسی اثنا میں جب ایک خاتون نے فاطمہ کو ہار پہنایا توانہوں نے ان خاتوں کو ہار ڈالنے دیا۔

ایک رپورٹر نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے دستاویزات میں اپنا نام تبدیل کیا ہے تو اداکارہ کا کہنا تھا،’خدا نے مجھے اسی طرح بنایا ہے، وہ مجھ سے اسی طرح محبت کرتا ہے جیسی میں ہوں، اس لیے مجھے دستاویزات یا میرا نام تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

اداکارہ اپنے دوستوں کے ساتھ سعودی عرب عمرے کی ادائیگی کیلیے گئی تھیں۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے عادل خان کے ساتھ اپنی شادی کے لیے اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی نام فاطمہ رکھا تھا۔