اٹک: چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والی سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی گاڑی کی مکمل تلاشی لی گئی جب کہ ان کا موبائل بھی لے لیا گیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اٹک جیل پہنچی تو انہیں پولیس ناکے پر روک لیا گیا، ان کے ہمراہ وکلا کی ٹیم بھی تھی۔
پولیس اہلکاروں نے بشری بی بی کی گاڑی کی مکمل تلاشی لی،ان کا موبائل بھی لے لیا، جس کے بعد انہیں اکیلے ہی جیل جانے کی اجازت دی گئی۔
پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کی وکلا ٹیم کو ناکے پر ہی روک لیا۔ جب کہ جیل ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی شوہرسے ایک گھنٹہ ون ٹوون ملاقات ہوئی، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئیں۔