عدالت نے سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلیے ملتوی کردی، فائل فوٹو
عدالت نے سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلیے ملتوی کردی، فائل فوٹو

عمران خان ، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت، ایف آئی اے کا اعتراض منظور

اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کی تکنیکی اعتراض کی درخواست جزوی منظور کرتے ہوئے سماعت 14ستمبر تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کے تکنیکی اعتراض پر سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قابل سماعت ہونے کیخلاف پراسیکیوشن نے  درخواست دائر کی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،عدالت نے ایف آئی اے کی تکنیکی اعتراض کی درخواست جزوی منظور کرلی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت الگ سنی جائے گی،جج آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے کہا کہ اسد عمر کی درخواست ضمانت الگ سنی جائے گی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کو درخواست ضمانت میں تکنیکی اعتراض دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 14ستمبر تک ملتوی  کر دی گئی۔