کراچی: لانڈھی میں موٹرسائیکل سے گرنے والی ماں بیٹی کو ٹریلرنے کچل ڈالا

لانڈھی فردوس کالونی میں اسپیڈ بریکر پرموٹرسائیکل سلپ ہوئی،پییچھے آنے والے ٹریلرنے گرنے والوں کو روند دیا

September 14, 2023 · قومی

کراچی : لانڈھی میں موٹرسائیکل پھسلنے سے گرنے والی ماں بیٹی کو ٹریلرنے کچل ڈالا جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا،حادثہ کا شکارافراد رشتہ داروں سے ملکرگھرواپس آرہے تھے،تفصیلات کے مطابق لانڈھی فردوس کالونی میں نجی کمپنی کے قریب المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،حادثے میں ماں،بیٹی جاں بحق اوربیٹا شدید زخمی ہوگیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ روبیا ناز،25 سالہ آصفہ شامل ہیں جبکہ زخمی کی شناخت 30 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی۔

عینی شاہد نے بتایا کہ حادثہ موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا،موٹرسائیکل اسپیڈ بریکرپرسلپ ہوئی اور موٹر سائیکل سواروں کے سڑک پرگرتے ہی پیچھے سے آنے والا ٹریلرکا پچھلا حصہ چڑھ گیا،جاں بحق ہونے والے افراد شاہ فیصل کالونی کے رہائشی تھے،پولیس حکام کے مطابق ٹریلرڈرائیورمراد کو حراست میں لیکرتھانے منتقل کردیا گیا۔