گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو400کلومیٹرتک نشانہ بنا سکتا ہے، فائل فوٹو
گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو400کلومیٹرتک نشانہ بنا سکتا ہے، فائل فوٹو

کوئٹہ،فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: ولی تنگی کوئٹہ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا صوبیدار شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 14ستمبر کو دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جہاں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے دوران پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔