اب عدالتوں کے پاس ضمانتوں کا اختیار بھی نہیں ہو گا، فائل فوٹو
اب عدالتوں کے پاس ضمانتوں کا اختیار بھی نہیں ہو گا، فائل فوٹو

نیب کا پرانا قانون چیئرمین تحریک انصاف کو مبارک ہو، رانا ثنا اللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے متنازع بینچ نے نیب ترامیم پر متنازع فیصلہ سنایا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما کا الزام عائد کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس نے اپنے ادارے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ اب نیب کا پرانا قانون تحریک انصاف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مبارک ہو، اب وہ اسے بھگتیں گے، انہیں ضمانت بھی نہیں ملے گی اور 90، 90 دن کے ریمانڈ کاٹنا ہوں گے۔

ہوں نے کہا کہ نیب قانون ظالمانہ شکل میں بحال ہو گیا ہے، اب عدالتوں کے پاس ضمانتوں کا اختیار بھی نہیں ہو گا۔تحریک انصاف اب یہ نہیں کہہ سکے گی کہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے، نوازشریف آزاد شہری کی طرح لوٹیں گے، اور حفاظتی ضمانت لیں گے، ان کی قانونی مشکلات دور کرنے کیلئےلیگل ٹیم کام کر رہی ہے۔