فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ بھی حلف اٹھانے کے دوران اسٹیج پر موجود رہیں

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملک کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حلف کے دوران ان کی اہلیہ بھی شوہر کے ہمراہ سٹیج پر کھڑی نظر آئیں، وہ شوہر کے بائیں جانب موجود رہیں، جب حلف مکمل ہوا تو وہ لاٹھی ٹیکتی ہوئی اپنی نشست پر واپس لوٹ گئیں۔