میں کمشنر راولپنڈی کے پاس رات کو تھا، کمشنر راولپنڈی نے میری کامیابی کے نوٹیفکیشن پر ماشاءاللّٰہ لکھا، فائل فوٹو
میں کمشنر راولپنڈی کے پاس رات کو تھا، کمشنر راولپنڈی نے میری کامیابی کے نوٹیفکیشن پر ماشاءاللّٰہ لکھا، فائل فوٹو

بھٹوپرتنقید : حنیف عباسی نےمعافی مانگ لی

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق بیان پر پیپلز پارٹی کی قیادت سے معافی مانگ لی ۔گزشتہ روز یہاں راولپنڈی میں میڈیاسے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ میرا گزشتہ روز کا بیان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا، میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم رہنما تھے، ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی،المیہ ہے ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر کارکردگی کے لحاظ سے عمل نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ حنیف عباسی نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی صفر بٹا صفر ہے،پیپلز پارٹی کے پاس بھٹو زندہ ہونے کے علاوہ کچھ نہیں۔