بھارتی نوعمر لڑکے نے لمبے بال رکھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

نئی دہلی:بھارتی کے نوعمر لڑکے نے لمبے بال رکھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق  بھارت کی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ لڑکے سدکدیپ سنگھ چاہل نے سب سے لمبے بالوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا ہے۔

انہوں نے اپنے بال کبھی نہیں کاٹے گئے تھے اور ان کی لمبائی 4 فٹ اور 9.5 انچ ہے۔سدکدیپ سنگھ اپنے لمبے بالوں کو ہفتے میں دو بار دھوتے ہیں۔ ہر بار انہیں اپنے بالوں کو دھونے، خشک کرنے اور برش کرنے میں کم سے کم ایک گھنٹہ لگتا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سدکدیپ سنگھ عام طور پر اپنے بالوں کو پگڑی سے ڈھانپتے ہیں، جیسا کہ سکھوں کا رواج ہے۔ ان کا خاندان اور ان کے بہت سے دوست سکھ ہیں، تاہم ان میں سے کسی کے بھی اتنے لمبے بال نہیں ہیں۔؎

میڈیا سے گفتگو میں سدکدیپ سنگھ  نے کہا کہ وہ اپنے لمبے بالوں کو اپنی شناخت کا حصہ سمجھتے ہیں۔