کسٹم انسپکٹر سید مومن شاہ  کو حراست میں لیکر تفتیش کی جا رہی ہے، فائل فوٹو
کسٹم انسپکٹر سید مومن شاہ  کو حراست میں لیکر تفتیش کی جا رہی ہے، فائل فوٹو

حیدرآباد میں کسٹم انسپکٹر کے گھر چھاپہ ،4 قیمتی گاڑیاں، اسلحہ، کرنسی برآمد

حیدرآباد میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے  کسٹم انسپکٹر کے گھر چھاپہ مار کر  اسمگل شدہ 4 قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، اسلحہ اور کرنسی برآمد کرلی گئیں۔

ایف آئی اے  نے حیدرآباد کے علاقے ہیر آباد میں گھر پر چھاپہ مارا۔ حکام نے بتایاکہ کسٹم انسپکٹر سید مومن شاہ  کو حراست میں لیکر تفتیش کی جا رہی ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ کسٹم انسپکٹر کے گھر پر چھاپے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ  چھاپے میں 19 شارٹ گن، 33 رائفلیں، پستول اورکارتوس برآمد کیے گئے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 4 نان کسٹم گاڑیاں، ایک کلو سونے کے زیورات، 5 لاکھ نقدی ، شیر سمیت درجنوں قیمتی حنوط جانور بھی ضبط کیے گئے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بظاہرلگتاہے کسٹم انسپکٹراسمگلنگ میں ملوث ہے، تعین تفتیش میں کیا جائے گا۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم مومن شاہ کوپانچ روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔