پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے کے اعلان کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

آئین 90دن میں انتخابات کاکہتا ہے ، اس سے آگے جانا غیرآئینی ہے،نیاز اللہ نیازی

September 21, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے الیکشن کمیشن کے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کے اعلان کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ممبرکور کمیٹی اور رہنما پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ آئین 90دن میں انتخابات کاکہتا ہے ، اس سے آگے جانا غیرآئینی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جیسے کام کررہا ہے یہ آئینی ادارہ نہیں لگتا،ان کا کہناتھا کہ صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کااختیار ہے۔