مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ مرکزی بینک شرح سود میں بہت جلد کمی کرے گا، فائل فوٹو
 مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ مرکزی بینک شرح سود میں بہت جلد کمی کرے گا، فائل فوٹو

ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

کراچی:ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر گر گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی سے مارکیٹ کا آغاز ہوا اور ڈالر 99 پیسے کی کمی سے 291 روپے 78 پیسے کی سطح پرآ گیا۔ بعد ازاں ڈالر کی قدر کم ہونے کا رجحان برقرار رہا اور دوپہر تک ڈالر کی قیمت ایک روپے 37 پیسے کی کمی سے 291 روپے 40 پیسے کی سطح پر آ گئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر بلند ترین سطح سے 15.34 روپے کم ہوئی ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے 50 پیسے سستا ہو کر 293.50 روپے پر آ گیا۔