فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں بیٹی نے باپ کو گولی مار دی

لاہور: گجر پورہ کے علاقہ میں 40 سالہ شخص کو مبینہ طور پر بیٹی نے گولی مار دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قتل کا یہ واقعہ کرول گھاٹی میں پیش آیا، مقتول بلال خان پانچ بچوں کا باپ تھا، متقول کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں اور گولی 16 سالہ بیٹی آمنہ کے ہاتھوں گولی چلی ہے۔

پولیس کا موقف ہے کہ گولی چلی ہے یا باپ کو گھریلو جھگڑے پر قتل کیا گیا اس بات کی تفتیش کی جاری ہے جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔