واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فائل فوٹو
واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فائل فوٹو

نوازشریف کی واپسی کی تاریخ اٹل ہے، شہباز شریف

لندن: سابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کی تاریخ میں تبدیلی نہیں ہوئی، مشورے کے لئے دوبارہ لندن آیا ہوں۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کی تاریخ طے شدہ ہے، ان کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

شہبازشریف نے کہا کہ گوجرانوالا میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، نواز شریف نے مشورے کیلئے بلایا ہے، اس لیےدوبارہ لندن آیا ہوں۔

لندن میں موجود مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں ہو رہی ہیں، آج نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے بات بھی ہو گی۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف ایک ماہ لندن میں قیام کے بعد 3 روز قبل منگل کے روز ہی پاکستان واپس پہنچے تھے، اور گزشتہ روز (جمعرات) کو صرف دو روز پاکستان میں قیام کے بعد دوبارہ ہنگامی طور پر لندن روانہ ہوگئے تھے۔

ن لیگ کے پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں دھڑ بندیوں کی اطلاع پر نوازشریف نے شہباز شریف کوفوری طور پر لندن طلب کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے ایک گروپ نے نوازشریف سے شکوہ کیا تھا کہ ہمیں استقبال کے معاملات پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، جب کہ 10 ایم پی ایز اور 3 ایم این ایز کے گروپ نے شہبازشریف کو تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔